دنیا کے وہ پانچ مقامات جہاں سورج کبھی غروب نہیں ہوتا

یہ دنیا اللہ پاک نے بہت خوبصورت بنائی ہے اور ایسے ایسے مقامات کی تخلیق کی ہے جنہیں دیکھ کر انسان دنگ رہ جاتا ہے۔آئیے آپ کو آج دنیا کے ان پانچ مقامات کے بارے میں بتاتے ہیں جہاں سورج کبھی غروب نہیں ہوتا اور اگر ہوتا بھی ہے تو اتنے مختصر وقت کے لئے کہ ہمیں یقین ہی نہ آئے۔
ناروے

Narway

دنیا کے وہ پانچ مقامات جہاں سورج کبھی غروب نہیں ہوتا
یورپ کے شمال میں واقع یہ خوبصورت ملک ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں آپ کو دنیا کی ہر سہولت بہم میسر ہے اور ساتھ ہی حکومت کی جانب سے شہریوں کو سوشل سیکیورٹی کی حفاظت ہے لیکن اس کے ساتھ ہی قدرت نے ناروے کو یہ اعزاز بھی دیا ہے کہ یہاں سورج صرف چند گھنٹے کے لئے غائب ہوتا ہے۔مئی سے جولائی تک کچھ علاقے (شمالی ناروے)ایسے بھی ہیں جہاں سورج رات کو بھی آب وتاب سے چمکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ناروے کو ’آدھی رات کے سورج کی سرزمین‘بھی کہا جاتا ہے۔
آئس لینڈ

ice land
شمالی بحر اوقیانوس میں واقع یہ بہت بڑا جزیرہ ہے جہاں آپ کو خوبصورت اور دلفریب مناظر،آبشاریں اور جنگلات دیکھنے کو ملیں گے۔یہاں بھی سورج کم کم ہی غروب ہوتا ہے۔
کینیڈا
canada

کینیڈا کے شمال میں کئی علاقے ایسے ہیں جہاں دن کی لمبائی 22گھنٹے تک بھی ہوتی ہے۔اس وقت سے مقامی لوگ لطف اندوز ہونے کے لئے مختلف سرگرمیاں کرتے ہیں جن میں گولف کھیلنا، پہاڑوں پر چڑھنا اور مچھلیاں پکڑنا شامل ہیں۔

سویڈن

news-1432215491-9427_large-534x265

ناروے کا ہمسایہ ملک سویڈن بھی ان علاقوں میں شامل ہے جہاں سورج غروب نہیں
ہوتا۔سویڈن کے دارلحکومت سٹاک ہوم میں سورج تقریباًرات 1بجے غروب ہونے کے
بعد صرف تین گھنٹے بعد یعنی 4 بجے دوبارہ نکل آتا ہے۔

فن لینڈ

news-1432220703-9292

اسی طرح سکینڈے نیوئن کا ایک اور ملک فن لینڈ بھی اس فہرست میں شامل ہے
جہاں سورج غروب نہیں ہوتا۔یہاں لوگ موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے
سکینگ،سائیکلنگ اور پہاڑوں پر چڑھتے ہیں۔

Shery Reviewer Asked on May 24, 2015 in Information.
Add Comment
0 Answers

Your Answer

By posting your answer, you agree to the privacy policy and terms of service.